کام ،کمپنی ،کمپیوٹر گیمز

کام
۱ سوال: کسی ادارے یا کمپنی میں کام کرنے والے شخص کا طے شدہ معاہدے کی مخالفت کرنا جایز ہے؟
جواب: کام یا جاب کرنے والے شخص کے لیے طے شدہ معاہدے کی مخالفت کرنا جایز نہیں ہے۔

کمپیوٹر گیمز
۱ سوال: کمپیوٹر پر فوٹ بال کھیلنے کا کیا حکم ہے جس میں ایک جیتتا ہے ایک ہارتا ہے یا برابری کرتا ہے؟
جواب: بغیر شرط کے حرج نہیں ہے۔
۲ سوال: گیم نیٹ کے کیفے سے ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
جواب: جوئے کے ذریعے ہونے والی آمدنی حرام ہے۔
۳ سوال: کمپیوٹر سے تاش کھیلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔

کمپنی
۱ سوال: نیٹ ورک مارکیٹنگ کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت آیت اللہ مد ظلہ اس طرح کے معاملات کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔